05 نومبر ، 2013
کراچی… ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات کا کہنا ہے کہ جیو نیوز کے کالے بجٹ میں پیش کئے جانے والے اعدادوشمار سچ ہیں ، انہوں نے کہا کہ کل اہل تشیع کو ٹارگٹ کیا گیا اور آج سنیوں کو نشانہ بنایہ گیا،ملزمان معلوم ہیں تین دن میں منظر عام پر لے آئیں گے۔ آیڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن اف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ قتل میں ملوث افراد کے قریب پہنچ گئے ہیں جلد گرفتار کرلیں گے ، انہوں نے کہا کہ کل اہل تشیع لوگ مارے گئے ، آج سنی افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پی ایل سی نے پانچ سو بھتے کی شکایتیں درج کروائیں شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے فون اور سمیں بند کروائیں ، شاہد حیات کا کہنا تھا کہ کارروائی کے بعد 289 افراد نے دوبارہ بھتے کیلئے کال نہیں کی۔