05 نومبر ، 2013
کراچی…کراچی کو چھ اضلاع میں تقسیم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ، کورنگی کو بھی ضلع کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق کورنگی کو بھی ضلع کا درجہ دے دیا گیا ہے۔اگرکراچی کے نقشے کا جائزہ لیا جائے تونئی حد بندیوں کے بعد ملیر میں بن قاسم ، ابراہیم حیدری،شاہ مرید، گڈاپ اورایرپورٹ کے علاقے جبکہ کنٹونمنٹ کے علاقے شامل ہیں۔ضلع غربی میں اورنگی ٹاوٴن، مومن آباد، سائٹ، بلدیہ اور منگھوپیر۔ضلع جنوبی میں صدر، آرام باغ، سول لائنز، گارڈن، لیاری،کیماڑی اورماڑی پور کے علاقے شامل ہیں۔ضلع وسطی میں لیاقت آباد،گلبرگ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور نیوکراچی شامل ہیں۔ضلع شرقی میں فیروزآباد، جمشید کوارٹرز، گلشن اقبال اور گلزارہجری کو شامل کیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع کورنگی میں شاہ فیصل کالونی،ماڈل کالونی،کورنگی اور لانڈھی کے علاقے شامل ہوں گے۔