09 نومبر ، 2013
شانگلہ… ڈینگی مچھر نے دوبارہ پر پھیلادےئے،جمعے کے روز شانگلہ میں 7 اور سوات میں مزید 9افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ سوات اور شانگلہ میں ڈینگی وائرس تاحال قابو میں نہیں آسکا۔ ڈینگی کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے۔ سیدوشریف اسپتال کے ترجمان ڈاکٹرواصل خان کے مطابق سوات میں چوبیس گھنٹوں کے دوران سوات میں مزید 9مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔