12 نومبر ، 2013
لندن…برطانیہ اور ایران کے تعلقات پر جمی برف پگھلنی شروع ہوگئی ہے۔ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات تقریباً 2 سال بعد بحال ہوگئے ہیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران اور برطانیہ نے تعلقات کی بحالی کے پہلے قدم کے طور پر ناظم الامور کا تقرر کردیا ہے۔ ناظم الامور کی تقرری دونوں ممالک کے درمیان 2011 سے منقطع تعلقات کے بعد بحالی کی جانب اہم قدم قرار دی جارہی ہے۔