کاروبار
12 نومبر ، 2013

ٹماٹر اور پیاز کی برآمد پرپابندی لگائے جانے کا امکان

ٹماٹر اور پیاز کی برآمد پرپابندی لگائے جانے کا امکان

اسلام آباد…اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے ان کی برآمد پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں اور اسٹاک کا جائزہ لیا جائے گا اور ٹماٹر اور پیاز کی برآمد پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔ ترکمانستان۔ افغانستان۔ پاکستان۔بھارت گیس پائپ لائن منصوبے ٹاپی کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کو مالیاتی مشیر بنانے کی تجویز بھی زیر غور آسکتی ہے۔ اینگرو فرٹیلائزر کے لیے رعایتی نرخ پر گیس کی فراہمی کی تجویز بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ کھاد کے لیے حادثاتی چارجز کی تجویز پیش کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں سردیوں کے لیے گیس لوڈ مینجمنٹ کا جائزہ بھی لیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :