کاروبار
13 نومبر ، 2013

پیاز اور ٹماٹر کی برآمد پر پابندی کی تجویز 2 ہفتوں کیلئے موٴخر

پیاز اور ٹماٹر کی برآمد پر پابندی کی تجویز 2 ہفتوں کیلئے موٴخر

اسلام آباد…اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیاز اور ٹماٹر کی برآمد پر پابندی کی تجویز 2 ہفتوں کیلئے موٴخر کردی جبکہ تیل سے بجلی بنانے والے بجلی گھروں کا آڈٹ کرانے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں اور اسٹاک کا جائزہ لیاگیا۔وزیر خزانہ نے روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان شماریات بیورو کے حکام سے بریفنگ بھی لی گئی۔ اجلاس میں پیاز اور ٹماٹر کی برآمد پر پابندی کی تجویز 2 ہفتوں کیلئے موٴخر کردی گئی جبکہ تیل سے بجلی بنانے والے بجلی گھروں کا آڈٹ کرانے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔

مزید خبریں :