15 نومبر ، 2013
ینگون…میانمارکی حکومت نے انہتر69سیاسی قیدیوں کی سزا معاف کرکے ان کی رہائی کا حکم دیا ہے۔رہائی پانے والوں میں سابق آمر جنرل نی ون کے دو پوتے بھی شامل ہیں۔سیاسی قیدیوں کی سزا صدر Thein Sein کی ہدایت پر معاف کی گئی ہے۔صدارتی بیان کے مطابق سیاسی قیدیوں کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا گیا ہے تاکہ یہ شہری بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں شامل ہوسکیں۔صدر Thein Sein نے وعدہ کیا ہے کہ اس سال کے آخر تک ملک میں تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔رہائی پانے والوں میں سابق آمر نی ون کے دو پوتے بھی شامل ہیں جو بغاوت کے الزام میں سال 2002ء سے قید تھے۔