کھیل
25 مارچ ، 2012

کوئٹہ میں یوم پاکستان کے سلسلے میں کشتی رانی چیمپئن شپ کا انعقاد

کوئٹہ … کوئٹہ کی ہنہ جھیل میں ہونے والی یوم پاکستان کشتی رانی چیمپئن شپ حیات درانی واٹر اسپورٹس اکیڈمی نے جیت لی، سینئرز میں ابوبکر، جونیئرز میں محمد عمر اور خواتین کے مقابلوں میں آمنہ خان نے میدان مار لیا۔ بلوچستان روئنگ و کینوئنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 2روزہ آل بلوچستان یوم پاکستان روئنگ و کینوئنگ مقابلے ہوئے۔ مجموعی مقابلوں میں حیات درانی واٹر اسپورٹس اکیڈمی نے پہلی پاکستان کسٹم کی ٹیم نے دوسری جبکہ کوئٹہ سٹی کینوکلب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کشتی رانی چیمپئن شپ کی بوائز اوپن 200 میٹر ریس میں ابوبکر درانی نے پہلی، فرحان کاکٹر نے دوسری اور محمد آصف خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جونیئر بوائز انڈر 14 میں محمد عمردرانی نے پہلی، بشارت خان خلجی نے دوسری سید فرقان شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ کی کے ون 200 میٹر ریس کے خواتین کے مقابلے میں مس آمنہ خان نے پہلی، بختاور نے دوسری اور فاطمہ خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل و ثقافت میر شاہنواز مری تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

مزید خبریں :