26 مارچ ، 2012
سیئول … جوہری سکیورٹی کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس آج سے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں شروع ہورہی ہے۔ اس کانفرنس میں 53 ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے ۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق جوہری سکیورٹی کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس آج سے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں شروع ہورہی ہے۔ اس کانفرنس میں 53 ممالک کے نمائندے شریک ہورہے ہیں۔ کانفرنس میں جوہری دہشت گردی جیسے موضوعات پر بات چیت دہشت گردوں یا شدت پسند تنظیموں کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے پر مرکوز ہو گی۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون بھی جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول پہنچ چکے ہیں۔ اس 2 روزہ کانفرنس کے دوران امریکی صدر باراک اوباما کی پاکستانی وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات بھی طے ہے۔بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ بھی اس کانفرنس میں شرکت کیلئے سیول پہنچ چکے ہیں۔کانفرس میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر بات نہیں ہو گی لیکن امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ صدر براک اوباما شمالی کوریا اور ایران کے جوہری پروگرام پر اپنے روسی اور چینی ہم منصب سے بات چیت کریں گے۔