25 نومبر ، 2013
کوہاٹ …تحریک انصاف کا نیٹو سپلائی کے خلاف انڈس ہائی وے زیروٴ پوائنٹ پر دھرنا ختم ہوگیا۔جبکہ دوسری جانبپارٹی ذرائع کے مطابق انڈس ہائی وے ڈیرہ بائی پاس چوک پربھی پی ٹی آئی کا دھرنا ختم ہوگیا۔اب یہاں بھی کل دوبارہ دھرنا دیا جائیگا۔پشاور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا نے کنٹینرز روکنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔آئی جی کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی ،انھوں نے ہدایت کی کہ حیات آباد میں کنٹینرز روکنے والوں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں۔