پاکستان
25 نومبر ، 2013

نیٹو سپلائی اور ڈرونز پر قومی قیادت متفقہ موقف اختیار کرے،حامد رضا

نیٹو سپلائی اور ڈرونز پر قومی قیادت متفقہ موقف اختیار کرے،حامد رضا

لاہور…سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی اور ڈرون حملوں پر قومی قیادت متفقہ موقف اختیار کرے، دھرنوں کی بجائے قومی معاملات پارلیمنٹ میں طے کیے جائیں ۔ لاہور سے جاری بیان میں صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی کو عوامی طاقت کے ذریعے روکنے سے ملک میں لاقانونیت اور انارکی پھیلے گی، طالبان نے پاکستان میں انسانیت سوز مظالم کیے ہیں اور ملک کے وجود کو خطرے میں ڈال دیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی وکالت کرنے والے ان کے جرائم پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

مزید خبریں :