25 نومبر ، 2013
کراچی…جمعیت علماء یپاکستان ،جماعت اسلامی اور دیگر مذہبی جماعتوں نے جمعے کو ”یوم ملت اخوت“منانے کا اعلان کیاہے۔ یہ اعلان بیت رضوان کراچی میں جمعیت علمائے پاکستان کے تحت آل پارٹیز کانفرنس میں کیا گیا۔ اے پی سی سے جے یو پی کے رہنماشاہ انس نورانی،جماعت اسلامی سندھ کے امیر معراج الہدیٰ صدیقی اور دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ پاکستان میں پرائی جنگ لڑی جارہی ہیں، فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے ۔مقررین نے کہا کہ جمعے کو خطیب ،ذاکرین اور واعظ ایسے خطاب کریں جن سے محبت، بھائی چارہ اورسیرت مصطفیﷺ اُجاگر ہو۔