25 نومبر ، 2013
صوابی…صوابی میں دھماکے سے 8 دکانیں مکمل طور پر تباہ اور 17 کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔پولیس کے مطابق دھماکا جہانگیرہ روڈ پر لیاقت مارکیٹ میں ہوا، دھماکے کی جگہ پر حساس ادارے کا دفتر بھی واقع ہے۔ دھماکے سے لیاقت مارکیٹ کی 8 دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ 17 کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 10 کلو بارود استعمال کیا گیا، دیسی ساختہ بم پریشر ککر میں بنایا گیاتھا۔