پاکستان
26 نومبر ، 2013

اسلام آباد فائرنگ واقعہ ،پولیس نے سکندر کو مرکزی ملزم قرار دے دیا

اسلام آباد فائرنگ واقعہ ،پولیس نے سکندر کو مرکزی ملزم قرار دے دیا

اسلام آباد…پولیس نے اسلام آباد فائرنگ واقعہ کا عدالت میں چالان پیش کرتے ہوئے سکندر کو مرکزی ملزم قرار دے دیا۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے فائرنگ واقعہ کا مکمل چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ چالان میں سکندر کو مرکزی ملزم جبکہ اس کی بیوی کنول اور اسلحہ فراہم کرنے والے اختر کو شریک ملزمان قرار دیا گیا ہے، چالان میں کہاگیا ہے کہ ملزم نے اسلام آباد میں خوف و دہشت پھیلائی۔

مزید خبریں :