پاکستان
26 نومبر ، 2013

ججزکیس: مشرف کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ملتوی

ججزکیس: مشرف کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد…انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی عدالت سے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی۔ انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر سماعت کی۔ پرویز مشرف کے وکیل نے یہ درخواست واپس لے لی اور بعد میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت نئی درخواست جمع کرائی گئی۔ عدالت نے اس درخواست پر بحث کے لیے 6دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

مزید خبریں :