پاکستان
26 نومبر ، 2013

وزیر اعظم کل آرمی چیف بننے کے اہل فوجی افسران سے ملاقات کرینگے

 وزیر اعظم کل آرمی چیف بننے کے اہل فوجی افسران سے ملاقات کرینگے

اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف نئے آرمی چیف کا اعلان 28 نومبر کو کریں گے، جب کہ کل جنرل کیانی کے اعزاز میں الوداعی عشایئے کے موقع پر نیا آرمی چیف بننے کے اہل تمام فوجی افسران سے ملاقات کریں گے ۔ذرائع کے مطابق نیا آرمی چیف بننے کے اہل فوجی افسران سے وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات کل اُن کی جانب سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے اعزاز میں دیئے گئے الوداعی عشا یئے کے موقع پر ہوگی ۔ اس عشایئے میں تمام کورکمانڈرز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عشایئے میں لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم ، لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود، لیفٹیننٹ جنرل طارق خان ، اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔ وزیراعظم کے عشائیے میں وفاقی کابینہ کے ارکان کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی شرکت بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف28 نومبر کو نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کریں گے۔

مزید خبریں :