پاکستان
26 نومبر ، 2013

ڈرون حملوں سے حفاظت وفاق کی ذمہ داری ہے ، عمران خان

ڈرون حملوں سے حفاظت وفاق کی ذمہ داری ہے ، عمران خان

لاہور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں سے حفاظت وفاق کی ذمہ داری ہے ، ڈرون حملوں کے خلاف جو کچھ ممکن ہے وہ کررہے ہیں۔ لاہور میں اپنی پارٹی کے رہنما عبدالعلیم خان سے اُن کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد عمران خان نے کہا کہ آئین کے تحت صوبائی حکومت کی حفاظت وفاق کی ذمہ داری ہے ،، وہ مسلم لیگ نون کو ڈرون حملے اورنیٹو سپلائی روکنے کے وعدے یاد دلا رہے ہیں ، ان کا کہناتھاکہ چیئرمین نیب کے بارے میں پہلے ہی کہاتھاکہ وہ متنازع ہیں اورمک مکا کے ذریعے آئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ڈرون حملے کے خلاف ایف آئی آر کے حوالے سے کل میڈیا کو حقائق سے آگاہ کریں گے۔

مزید خبریں :