پاکستان
26 نومبر ، 2013

فوجی جوانوں کے لئے لاہور میں ہاوٴسنگ انشورنس ا سکیم کا افتتاح

فوجی جوانوں کے لئے لاہور میں ہاوٴسنگ انشورنس ا سکیم کا افتتاح

راولپنڈی… آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے فوجی جوانوں کے لئے لاہور میں ہاوٴسنگ انشورنس ا سکیم کا افتتاح کر دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے قومی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں احسن اندازسے نبھائی ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ فوجی جوانوں کے لئے اس اسکیم کے تحت 2015 تک 3 ہزار فلیٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 800فلیٹس کی تعمیر کا کام پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہے، پاک فوج نے 2011میں یہ اسکیم خصوصی طور پر شہید جوانوں کے لواحقین کے لئے شروع کی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل کیانی نے گیریژن دربار کا دورہ بھی کیا۔ ان کا فوجی افسران اور جوانوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاک فوج نے قومی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں احسن اندازسے نبھائی ہیں اور ان کے لئے فوج سے وابستہ رہنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کی کارکردگی اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :