26 نومبر ، 2013
پورٹ الزبتھ…پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جارہاہے ،کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ان کی نظریں سیریز کی جیت پر ہیں، جنوبی افریقی کپتان بھی سیریز برابر کرنے کے لئے پرعزم ہیں پورٹ الزبتھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ دوسرے ون ڈے سے قبل کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں سخت محنت کی ہے ، ٹیم بہتر بیٹنگ کرنے کی کوشش کرے گی۔ دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ولیئرز کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز میں ہارنے کا پریشر الگ ہوتا ہے ،پاکستان بہترین ٹیم ہے ،سیریز میں کم بیک کے لئے آل آوٹ جائیں گے۔