پاکستان
26 نومبر ، 2013

نواز شریف نے لاپتا افراد کے لواحقین کومایوس کیا،منور حسن

نواز شریف نے لاپتا افراد کے لواحقین کومایوس کیا،منور حسن

کراچی…جماعت اسلامی کے امیرسید منور حسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے سے پہلے لاپتا افراد کے لواحقین سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے نہ کرکے مایوسی کا ثبوت دیا۔ سیدمنور حسن کراچی پریس کلب کے باہربلوچستان سے لاپتا افراد کے لواحقین کے کیمپ پہنچے اورلاپتا افراد کے لواحقین سے اظہار یک جہتی کیا۔جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام نے طویل پیدل مارچ سے نئی تاریخ رقم کی جبکہ حکمران بے بسی کی تاریخ رقم کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ جمہوری دور میں لاپتا افراد کا مسئلہ حل نہ ہونا شرمندگی کی بات ہے۔سید منور حسن نے کہا کہ درست انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے جمہوریت کا مذاق اڑانے والے حکومت میں آگئے ہیں ۔

مزید خبریں :