پاکستان
26 نومبر ، 2013

نیٹوسپلائی کیخلاف تحریک انصاف کے تیسرے روز بھی دھرنے

نیٹوسپلائی کیخلاف تحریک انصاف کے تیسرے روز بھی دھرنے

پشاور…نیٹو سپلائی اور ڈرون حملوں کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنوں نے تیسرے روز بھی دھرنا دیا۔ مظفرگڑھ میں رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے بھی نیٹوسپلائی کے خلاف دھرنا دیا۔ڈرون حملوں کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنوں نے تیسرے روز بھی مختلف شاہراہوں پر دھرنا دے کر نیٹو سپلائی معطل رکھی۔نوشہرہ کے خیر آباد اٹک پل پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا۔ان کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی ہرصورت روکی جائے گی۔ڈیرا اسماعیل خان میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے رمک چیک پوسٹ اور ڈیرہ بائی پاس پر دھرنا دیا۔کوہاٹ میں انڈس ہائی وے زیرو پوائنٹ کے مقام پر دھرنے میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر امتیاز شاہد قریشی نے بھی شرکت کی۔رکن قومی اسمبلی جمشید دستی بھی نیٹو سپلائی روکنے کیلئے مظفرگڑھ کے ڈی جی خان بائی پاس روڈ پر 7 گھنٹے تک دھرنا دیا۔

مزید خبریں :