پاکستان
26 نومبر ، 2013

ہنگو ڈرون حملہ، ایف آئی آر میں امریکا کانام ڈالنے ہدایت کردی، سراج الحق

ہنگو ڈرون حملہ، ایف آئی آر میں امریکا کانام ڈالنے ہدایت کردی، سراج الحق

اسلام آباد…خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ سراج الحق نے کہا ہے کہ ہنگو میں ڈرون حملے کے خلاف ایف آئی آر میں پولیس کو سی آئی اے اور امریکا کا نام شامل کرنے کی ہدایت کردی ہے،اس حوالے سے تفتیشی افسر بھی مقرر کردیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ اور جماعت اسلامی کے رہنما سراج الحق کا اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ قابائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کو اسلام آباد پر حملہ تصور کیا جائے۔وزیراعظم ڈرون حملوں کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں اور خارجہ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ڈرون حملوں کے خلاف موثر کارروائی نہ کی تو خیبر پختونخوا کے وزراء اور ارکان اسمبلی اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔

مزید خبریں :