27 نومبر ، 2013
کراچی …کراچی بے امنی عملدرآمدکیس میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق پولیس رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ ولی بابر قتل کیس سے منسلک ہونے پر نعمت علی رندھاوا کو قتل کیا گیا، کراچی کے سرکاری وکیل خوف زدہ ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ اسلحہ سب سے بڑا مسئلہ ہے،سندھ ہائیکورٹ سے اسلحہ مقدمات کیلئے 5 خصوصی عدالتیں بنانے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیس انتہائی حساس ہے،کراچی میں پراسیکیوٹرخوف زدہ ہیں،نعمت رندھاوا قتل کیس صوبے سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا، وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس میں رندھاوا کیس صوبے سے باہر منتقل کرنیکا فیصلہ ہوا، ولی بابر قتل کیس سے منسلک ہونے کے باعث نعمت رندھاوا کوقتل کیا گیا، ولی بابر قتل کیس کے پراسیکیوٹرعبدالمعروف کے گھر پر بھی حملہ ہوا۔