27 نومبر ، 2013
پشاور…امریکی ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی روکنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کا خیبر پختونخواہ کے کچھ شہروں میں چوتھے روز بھی دھرنا جاری ہے۔نوشہرہ میں خیرآباد اٹک پل کے مقام پر تحریک انصاف کا دھرنا آج بھی جاری ہے جس کے باعث اس روٹ سے نیٹو سپلائی بند ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی کے کارکن انڈس ہائی وے ڈیرہ بائی پاس اور رزمک چیک پوسٹ پر نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں اورصرف افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ٹرکوں کو راستہ دیا جارہا ہے۔کوہاٹ میں بھی انڈس ہائی وے زیرو پوائنٹ کے مقام پر پی ٹی آئی کارکن دھرنا دے کر بیٹھے ہیں۔