27 نومبر ، 2013
اسلام آباد…وزیراعظم میاں نوازشریف نے وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف کو وزارت دفاع جبکہ وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید کو وزارت قانون و انصاف کے اضافی چارج دیے ہیں۔ وزیراعظم ہاوٴس کے ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ میاں نوازشریف نے وزارت دفاع کا قلم دان وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف اور وزارت قانون انصاف کے عہدے کا اضافی چارج وزیر اطلاعات سنیٹر پرویز رشید کو دے دیا ہے۔ یہ دونوں عہدے وزیراعظم کے پاس تھے۔ وزارت خارجہ کاقلم دان اب بھی وزیراعظم کے پاس ہے۔