پاکستان
27 نومبر ، 2013

کراچی میں جاڑا، مہنگائی کے مارے عوام کیلئے لُنڈا بازار نعمت سے کم نہیں

کراچی میں جاڑا، مہنگائی کے مارے عوام کیلئے لُنڈا بازار نعمت سے کم نہیں

کراچی…موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی لوگ گرم کپڑوں کی خریداری شروع کردیتے ہیں۔ ایسے میں سفید پوش عوام کی بڑی تعداد لنُڈا بازار کا بھی رخ کرتی ہے۔ کراچی کی پرانے کپڑوں کی مارکیٹ ،لنُڈا بازار، جہاں سستے اور استعمال شدہ کپڑے فروخت کیے جاتے ہیں۔ اس بازار میں استعمال شدہ گرم کپڑے اور جیکٹس وغیرہ سستے داموں میں دستیاب ہیں۔اس کاروبار سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے اور حالیہ کسٹم ڈیوٹی بڑھنے سے ان کی کاروباری لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ موسم سرما کے ابتداء ہی سے مارکیٹوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے۔ یہاں کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ سردی آتے ہی ان کا کاروبار چل پڑتا ہے جبکہ عوام کو بھی ان کی پسند کے گرم کپڑے مل جاتے ہیں۔مہنگائی کے مارے عوام کیلئے لُنڈا بازار میں فروخت ہونے والے کپڑے کسی نعمت سے کم نہیں۔ عوام کا کہنا ہیں کہ یہاں ان کو اپنی قوت خرید کے مطابق اپنے مطلب کی چیز با آسانی مل جاتی ہے جو بڑی بڑی دکانوں سے خرید نے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

مزید خبریں :