پاکستان
27 نومبر ، 2013

ملک بھر کے وکلا کی ہڑتال ،سائلین مشکلات کا شکار

 ملک بھر کے وکلا کی ہڑتال ،سائلین مشکلات کا شکار

اسلام آباد…اسلام آباد کے وکلاء سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ملک بھر کی وکلا برادری سراپا احتجاج بن گئی ۔پاکستان بار کونسل کی اپیل پر ملک بھر کی عدالتوں میں بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔ ہڑتال کے باعث سائلین مشکلات کا شکار ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وکلاء کی جانب سے مکمل ہڑتال اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔ راولپنڈی، لاہور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان سمیت پنجاب کے دیگرشہروں میں بھی وکلاء برادری گزشتہ روز اسلام آباد میں وکلا پر تشدد کے خلاف احتجاجاٍ ہڑتال پر ہے۔سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، شکارپور اور جیکب آباد سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں بھی وکلاء کی جانب سے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر کوئٹہ، حب اور لسبیلہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔پاکستان بارکونسل کی کال پر پشاور ہائی کورٹ سمیت خیبرپختونخوا میں بھی ماتحت عدالتیں سنسان دکھائی دے رہی ہیں، وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔

مزید خبریں :