پاکستان
27 نومبر ، 2013

ملتان :سابق ایم این اے کے گھر میں چوری،9سالہ بچہ گرفتار

ملتان :سابق ایم این اے کے گھر میں چوری،9سالہ بچہ گرفتار

ملتان…ملتان میں ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طاہر رشید کے گھر سے پانی کی ٹونٹیاں چوری ہونے پر 9سالہ گھریلو ملازم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق سابق ایم این اے شیخ طاہر رشید کی زیر تعمیر رہائش گاہ سے سینیٹری کا ڈھائی لاکھ روپے کا سامان چوری ہوا۔ جس کا مقدمہ شیخ طاہر رشید کے بیٹے احسن یوسف رشید کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں نو سالہ گھریلو ملازم کے خلاف درج کرایا گیا۔تھانہ کینٹ کی پولیس نے اس پر کارروائی کرتے ہوئے بچے کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ بچے نے سامان چوری کرکے فروخت کردیا ہے ،مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :