پاکستان
27 نومبر ، 2013

نئے چیف جسٹس کی حلف برداری،سپریم کورٹ نے صدر سے وقت مانگ لیا

 نئے چیف جسٹس کی حلف برداری،سپریم کورٹ نے صدر سے وقت مانگ لیا

اسلام آباد…رجسٹرار سپریم کورٹ نے نئے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری کے لیے صدر سے وقت مانگ لیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری 11دسمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ان کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس تصدق حسین جیلانی چیف جسٹس پاکستان مقرر ہوں گے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے نئے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری کا وقت دینے کے لیے صدر مملکت کو خط تحریر کر دیا ہے۔ نئے چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب 12دسمبر کو صبح نو بجے ایوان صدر میں ہو گی۔

مزید خبریں :