پاکستان
27 نومبر ، 2013

واہگہ بارڈر لاہور کے راستے 85رکنی بھارتی وفدلاہور پہنچ گیا

واہگہ بارڈر لاہور کے راستے 85رکنی بھارتی وفدلاہور پہنچ گیا

لاہور…واہگہ بارڈر کے راستے بھارت کا 85 رکنی وفد لاہور پہنچ گیا۔ وفد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے منعقد ہونے والے سیمینار میں شرکت کرے گا۔بھارتی وفد میں معروف ناول نگار شوبھا ڈے، ادکارہ نندتا داس سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ وفد کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ مہمان وفد کے ارکان ڈھول کی تھاپ پر بے اختیار بھنگڑے ڈالتے رہے۔ بھارتی وفد کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے عوام امن اور تجارت چاہتے ہیں۔ حکومتوں کو بھی حالات کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا۔

مزید خبریں :