پاکستان
27 نومبر ، 2013

بھارت کو ابھی پسندیدہ ملک قرار دینے کاارادہ نہیں ،خرم دستگیر

بھارت کو ابھی پسندیدہ ملک قرار دینے کاارادہ نہیں ،خرم دستگیر

اسلام آباد…وزیر مملکت برائے تجارت خرم دستگیرنے کہا ہے کہ پاکستان نے 82 فیصدبھارتی اشیاکو ترجیحی لسٹ میں شامل کررکھاہے لیکن ابھی تک پسندیدہ ملک قراردینے کاارادہ نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں وزیر مملکت برائے تجارت خرم دستگیرنے کہاکہ تجارت خلاء میں نہیں ہو سکتی اس کے لئے سیاسی معاملات بھی حل ہونے چاہئیں ۔ بھارت نے اب بھی پاکستانی مصنوعات کی بھارتی منڈیوں تک رسائی پرامتیازی سلوک روارکھاہواہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت سے بات چیت کافائدہ نہیں ، الیکشن کے بعدبھارت میں بننے والی نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :