پاکستان
27 نومبر ، 2013

لاپتہ افراد کیس : وزارت دفاع کی رپورٹ پشاورہائیکورٹ میں پیش

لاپتہ افراد کیس : وزارت دفاع کی رپورٹ پشاورہائیکورٹ میں پیش

پشاور…پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے وزارت دفاع کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت جسٹس فصیح الملک اور جسٹس اکرام اللہ پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے کی۔ اس مو قع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل مزمل خان عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے وزارت دفاع کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ اٹار نی جنرل کے مطابق لاپتہ افراد سے متعلق قائم ٹاسک فورس کی رپورٹ بھی چند روزکے اندر عدالت میں پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :