27 نومبر ، 2013
اسلام آباد…وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب میں جنوری اور فروری میں گھریلو سیکٹر کے سوا کسی کو گیس نہیں ملے گی جبکہ دسمبر میں گھریلو سیکٹر کے سوا دیگر شعبوں کو گیس کی فراہمی کا انحصار موسم کی صورت حال پرہوگا۔ اسلام آبادمیں میڈیاسے بات چیت میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت کیلئے ابھی تک ان کا دورہ ایران طے نہیں ہوا ،پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔