26 مارچ ، 2012
لاہور… گگو منڈی کے علاقے میں پولیس کانسٹیبل نے سابقہ منگیتر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ اور خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق چک 243ای بی میں پولیس کانسٹیبل عرفان کو اپنی خالہ زاد پروین سے منگنی ٹوٹنے کا رنج تھا۔ ایک شادی کی تقریب میں اپنی سابقہ منگیتر کو دیکھ کر عرفان غصے میں آگیا اور فائرنگ کر کے پروین بی بی کو زخمی کر دیا۔عرفان نے فائرنگ کے بعد کنپٹی پر پستول رکھی اور گولی مار کر خودکشی کر لی۔ پروین بی بی کو نازک حالت میں مقامی اسپتال سے نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔