28 نومبر ، 2013
دبئی…سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو گلوبل اسلامک فنانس لیڈرشپ ایوارڈ 2013ء سے نوازا گیا ہے، انہیں یہ ایوارڈ دبئی میں ایک پروقار تقریب میں دیا گیا۔شوکت عزیز کو یہ ایوارڈ دبئی میں گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈ کی تقریب میں دیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شوکت عزیز نے کہاکہ مسلم دنیا میں افرادی قوت، مالیاتی سہولتوں، قدرتی ذرائع سمیت بے شمار اثاثے ہیں۔جنہیں گڈ گورننس، اصلاحات اور موٴثر پالیسیوں کی مدد سے بڑھایا جاسکتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلامک بینکنگ تیزی سے ترقی کررہی ہے اور عنقریب اس کے اثاثے دو کھرب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔