28 نومبر ، 2013
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں زبردستی اپنے ناظم لانا چاہتی ہے۔ کراچی کی ایک نجی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی قانون میں مزید ترامیم کرنے پر ایم کیو ایم کو تحفظات ہیں، پیپلز پارٹی سندھ میں زبردستی اپنے ناظم لانا چاہتی ہے، حالانکہ نیا لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل لانے کے بعد ناظم یا میئر کے پاس کوئی اختیار نہیں رہے گا۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ نئے نظام میں ہر فیصلہ کرنے سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ سے منظوری لینا پڑے گی، جس پر ہمیں اعتراض ہے۔