پاکستان
28 نومبر ، 2013

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اجراء موٴخر کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اجراء موٴخر کرنے کا فیصلہ

لاہور…الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اجراء موٴخر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کی طرف سے ابھی تک حلقہ بندیاں مکمل نہیں کی گئیں، جب مکمل ہوں گی تبھی شیڈول جاری کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے 29نومبر کو پنجاب اور سندھ کا انتخابی شیڈول جاری کرنا تھا۔ صوبہ سندھ نے آج شام تک تمام تیاریاں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، اگر تیاریاں مکمل ہو گئیں تو29 نومبر کو شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :