پاکستان
26 مارچ ، 2012

جلوزئی کیمپ میں متاثرین خیبر ایجنسی کی ہنگامہ آرائی،3افراد زخمی

جلوزئی کیمپ میں متاثرین خیبر ایجنسی کی ہنگامہ آرائی،3افراد زخمی

نوشہرہ… جلوزئی آئی ڈی پی کیمپ میں متاثرین نے رجسٹریشن کے عمل میں تاخیر کے باعث عملے پر پتھراو کیا اور فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ اور لاٹھی چارج کے باعث تین افراد زخمی ہو گئے۔ باڑہ سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین جلوزئی آئی ڈی پی کیمپ میں رجسٹریشن کے لئے جمع تھے۔رجسٹریشن کے عمل میں تاخیر پر متاثرین آپے سے باہر ہوئے اور عملے پر پتھراو کیا جبکہ بعض نے یو این ایچ سی آر کی دو گاڑیوں پر پتھراوٴ اور فائرنگ بھی کی تاہم یواین ایچ سی آر کا عملہ محفوظ رہا۔ پولیس نے متاثرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور ہوائی فائرنگ کی جس سے تین افراد معمولی زخمی ہوئے۔یو این ایچ سی آر نے فائرنگ کے واقعے کے بعد غیر معینہ مدت تک رجسٹریشن کا عمل بند کرنے کا اعلان کردیا۔

مزید خبریں :