پاکستان
28 نومبر ، 2013

حیدرآباد: ٹارگٹ کلنگ شہید پولیس اہل کار کامران گھر کا واحد کفیل تھا

حیدرآباد: ٹارگٹ کلنگ شہید پولیس اہل کار کامران گھر کا واحد کفیل تھا

حیدرآباد…حیدرآباد میں ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونیوالاپولیس اہل کار کامران گھر کا واحد کفیل تھا، جبکہ جان کا نذرانہ دینے والے اہلکار عابد کا بھائی بھی پولیس مقابلے میں شہید ہوچکا ہے۔ اولاد بوڑھاپے کا سہارا ہوتی ہے لیکن اگر یہ ہی سہارا بوڑھے والدین کو چھوڑ جائے تو والدین پر ایک قیامت گزرجاتی ہے۔ ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کامران لاشاری کے خاندان پر بھی قیامت گزرگئی۔ کامران بوڑھے والدین، دو بہنوں اور ایک معذور بھائی کی کفالت کررہا تھا۔ ماں شدت غم سے نڈھال ہے اور بہن بھائی کی منتظر، مگر اب اسے کون سمجھائے جانے والے لوٹ کر نہیں آتے۔اس گھر پر تو دوسری بار قیامت ٹوٹی ہے۔ شہید کانسٹیبل محمد عابد کا بھائی بھی چند سال قبل پولیس مقابلے میں شہید ہوا تھا۔ اب دوسرے بیٹے کی شہادت پر تو ماں حواس کھو بیٹھی ہے۔ عابد جاتے ہوئے بیٹی سے جلد آنے کا کہہ کر گیا تھا، مگر اب ایسی جگہ چلا گیا جہاں سے کوئی نہیں آتا۔شہید اہل کاروں کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کردی گئی۔ حکومت نے ورثاء کو 20-20 لاکھ روپے معاوضہ اور ایک فرد کو نوکری دینے کا اعلان کیا ہے لیکن ان کے پیاروں کو صبر اسی وقت ملے گا جب مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید خبریں :