26 مارچ ، 2012
اسلام آباد… ملک بھر سے آئی ہوئی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد کے باہر ملک بھر سے آئی ہوئی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبہ ہے کہ وہ17 سال سے خدمات سرانجام دے ر ہی ہیں ۔ اس دوران احتجاج کرنے والی 3خواتین بے ہوش ہوگئیں۔