کاروبار
26 مارچ ، 2012

خام تیل کی قیمت میں اضافہ، 106.64ڈالر فی بیرل ہوگئی

خام تیل کی قیمت میں اضافہ، 106.64ڈالر فی بیرل ہوگئی

سنگاپور…امریکی معیشت میں بہتری کے اعداد وشمار اور امریکی طلب میں اضافہ کی توقعات کے باعث خام تیل کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔نیویارک خام تیل مئی کے سودے کی قیمت1ڈالر 52 سینٹ اضافے کے بعد 106 ڈالر64 سینٹ فی بیرل، جو نیو یارک خام تیل کی قیمت کی 21 مارچ سے اب تک کی بلند ترین سطح ہے، جب کہ لندن برینٹ خام تیل مئی کے سودے 23سینٹ فی بیرل کمی کے ساتھ 124 ڈالر 90 سینٹ فی بیرل ہوگئے۔ تجزیہ کار وں کے مطابق ایران پر پابندیاں لگنے سے تیل کی فروخت اور خلیج فارس سے تیل کی ترسیل میں کمی ہوئی ہے مگر امریکی طلب میں اضافہ بھی قیمتیں بڑھانے کا باعث ہیں ۔

مزید خبریں :