26 مارچ ، 2012
اسلام آباد…پاکستانی اسٹاک مارکیٹس کی ڈی میچولائزیشن کا عمل خطرات سے دوچار ہوگیا ہے اور ڈی میچولائزیشن پر تینوں اسٹاک ایکسچینج میں اختلاف پیدا ہوگیا ہے۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج کے ایک سینئر ممبرنے جیونیوز کو بتایا کہ ڈی میچولائزیشن ایکٹ گذشتہ کئی سالوں سے سینٹ سے منظوری کا منتظر ہے مگر تاحال اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے جبکہ دوسری طرف لاہور اوراسلام آباداسٹاک ایکسچینج نے موجودہ حالات میں اسٹاک مارکیٹس کی ڈی میچولائزیشن پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے اور اس سلسلے میں سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کوبھی آگاہ کردیا ہے۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج کی ڈی میچولائزیشن کمیٹی نے بھی اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر لائحہ عمل تیار کرلیا ہے۔