29 نومبر ، 2013
کراچی …کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں منشیات کی کھلے عام فروخت کی رپورٹ جیو نیوز پر نشر ہونے کے بعد اے این ایف نے چھاپا مار کر 6 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔جیو نیوز نے جمعرات کو کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں منشیات فروشی کی نشاندہی کی تھی۔ رپورٹ نشر ہونے کے بعد آج اے این ایف کی ٹیم نے ہجرت کالونی میں چھاپا مارا۔ کارروائی کے دوران 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔