29 نومبر ، 2013
راولپنڈی…نئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پہلی تعیناتی کردی ہے۔انھوں نے لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کو پاک فوج کا نیا چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کردیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم دو سال سے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔اشفاق ندیم اسڑائیک انفینٹری ڈویڑن کے بھی کمانڈر رہ چکے ہیں جب کہ سوات آپریشن کی کامیاب قیادت کی۔ وہ اسٹرائیک کو رکے چیف آف اسٹاف بھی رہ چکے ہیں۔