کاروبار
30 نومبر ، 2013

اندرون سندھ سے نئی فصل کی آمد، کراچی میں سبزی کی قیمتوں میں کمی

اندرون سندھ سے نئی فصل کی آمد، کراچی میں سبزی کی قیمتوں میں کمی

کراچی…اندرون سندھ سے نئی فصل آنے کے بعد کراچی ریٹیل مارکیٹ میں ٹماٹر 100 روپے فی کلو سے بھی نیچے آگیا ہے جبکہ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہورہی ہے۔کراچی سبزی منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ سے ٹماٹر کی رسد بہتر ہوئی ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ریٹیل سطح پر ٹماٹر 70روپے فی کلو کی سطح پر آگیا۔اس کے علاوہ آلو 50 روپے کلو اور ادرک 200 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہی ہے ۔تاجروں کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں سبزیوں کی سپلائی میں بہتری کو دیکھتے ہوئے ان کی قیمتوں میں مزید کمی کی توقع ہے ۔

مزید خبریں :