کاروبار
30 نومبر ، 2013

لاہور:دالوں کی مصنوعی قلت ، قیمتیں بڑھا دی گئیں

لاہور:دالوں کی مصنوعی قلت ، قیمتیں بڑھا دی گئیں

لاہور…دالوں کی مصنوعی قلت پیداکرکے قیمتیں بڑھا دی گئیں،ایگری فورم پاکستان کے چیئرمین ابراہیم مغل کا کہنا ہے کہ ملک میں 6 لاکھ ٹن دالوں کے ذخائر موجود ہیں۔ اس کے باوجود مصنوعی قلت کے نام پر مختلف دالوں کی قیمتوں میں 15 سے 25 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں چیئرمین ایگری فورم ابراہیم مغل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 10 کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے ہیں اب وہ گھاس کھا کر گزارا کرنے پر مجبور کر د یئے گئے ہیں۔ دالوں کی قیمت بڑھا کر بیوپاری اور تاجر غریبوں سے 6 ارب روپے ناجائز منافع کمانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مئی 2013 میں کسانوں سے 38 روپے فی کلو خریدی گئی چنے کی دال 80 روپے کلو بیچی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :