کاروبار
01 دسمبر ، 2013

مشرق افریقہ کے 5 ممالک کا مشترکہ کرنسی لانے کے معاہدے پردستخط

مشرق افریقہ کے 5 ممالک کا مشترکہ کرنسی لانے کے معاہدے پردستخط

کمپالا…مشرق افریقہ کے 5 ممالک نے مشترکہ کرنسی لانے کے معاہدے پردستخط کردیے یوگینڈا کے دارالحکومت کمپالا میں ایسٹ افریقہ کمیونٹی کے علاقائی معاشی بلاک کا سربراہ اجلاس ہوا جس میں مشترکہ مالیاتی یونین تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ معاہدے پر برونڈی، کینیا، روانڈا، تنزانیہ اور یوگینڈا کے صدورنے معاہدے پر دستخط کیے۔اجلاس میں کینیا کے صدر یوہورو کینیاتا کو ایسٹ افریقہ کمیونٹی کا نیا چیرمیں منتخب کیا گیا۔

مزید خبریں :