03 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا طارق ملک کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا ہے۔چیئرمین نادرا کے عہدے سے ہٹائے جانے والے طارق ملک نے برطرفی کافیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے اور آج ہی سماعت کی درخواست کی۔جسٹس نور الحق کی عدالت میں سماعت ہو ئی جس میں چیئرمین نادرا طارق ملک کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا اور انہیں طارق ملک کو بحیثیت چیئرمین نادرا بحال کر دیا،تاہم عدالت اس کیس کی سماعت بعد میں کرے گی جس کی تاریخ ابھی نہیں دی گئی ۔ طارق ملک کی جگہ ڈی جی نادرا سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ زاہد ملک کے وکیل شاہین ایڈوکیٹ بھی عدالت میں پیش ہو ئے اور انہوں نے وکالت نامہ جمع کرادیا ہے۔