27 مارچ ، 2012
لاہور. . . .مصطفی آباد کے علاقے دھرم پورہ میں دیرینہ عداوت پر دو فراد نے ایک گھر میں گھس کر میاں بیوی کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق دھرم پورہ گلی نمبر 37 کے رہایشی شاہد کے گھر ان کے مخالف عمر بٹ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھس کر فائرنگ کر دی جس کے باعث شاہد اور ان کی بیوی خالدہ بی بی زخمی ہو گئی ملزمان واقعہ کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال بھجوا دیا گیا۔جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے پولیس نے دو افراد کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔