05 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے راجہ پرویز اشرف کے خلاف ترقیاتی فنڈز کیس کافیصلہ سنادیا۔سپریم کورٹ نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہو ئے ترقیاتی فنڈز کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے دور کے آخرے دنوں میں52ارب روپے کی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی تھی جس میں گوجر خان کی ترقی کیلئے 47 ارب کے فنڈز کا اجرا کیا گیاتھا جس کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھاشااور لواری ٹنل سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈ کا اجرا ء بھی قانون کے مطابق نہیں تھا۔